ایڈیٹرکاانتخاب
ہم سے بھول ہوگئی ہم کو معافی دے دیو "بڑھکیں مارنے والا بھارت منتیں کرنے لگا، کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سے رابطہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اُڑی ڈرامے کے بعد پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والا بھارت اب خود ہی حالات کی بہتری کے لیے منتوں پر اتر آیا ہے۔ انگریز ی اخبار” دی نیوز “کے مطابق بھارت نے اعلیٰ سفارتی ذرائع کے ذریعے پاکستان سے رابطہ کیا ہے،مودی کے مشیر نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ شخصیت کے ذریعے وزیراعظم نوازشریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا کشیدگی کم کرنے کی خواہش پیغام پہنچایا۔پیغام میں کہا گیا کہ بھارت سرحدوں کی صورتحال میں بہتری چاہتا ہے، اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی پیغام نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں کے بعد بھجوایا گیا ہے۔