عابد شیر علی کے کہنے پر سپریم کورٹ کی بجلی کاٹی گئی ‘‘ عابد شیر علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پیش ہوئی تو چیف جسٹس نے اس کا کیا کیا ؟
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ عابدشیرعلی کی ہدایت پرعدالت عظمیٰ کی بجلی کاٹی گئی،عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ توہین عدالت کامعاملہ نہیں ہے،عدالت نے عابدشیرعلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ محموداخترنقوی آپ نے سینکڑوں درخواستیں دائرکررکھی ہیں،آپ بتادیں،کتنی درخواستیں باقی ہیں؟،اس پر محموداختر نقوی نے بھی عدالت سے معافی مانگ لی۔