نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات، ٹیکس فری بجٹ پر اتفاق
اسلام آنیوز وی او سی آن لائن)اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، پرویز رشید، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سنیٹرز، مئیرز، پارٹی کے ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ن لیگ کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی۔
نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کی ہے۔
یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2018-19 کیلئے پارلیمنٹ میں کل پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 5500 ارب روپے کے لگ بھگ رکھے جانے کا امکان ہے۔