پاکستان

سیاست بدنام ہوچکی، پیپلز پارٹی بھٹو ازم سے ہٹ گئی، عمران خان

منڈی بہاؤ الدین(ایجنسیاں )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست بدنام ہوچکی‘ ملک میں ساری پالیسیاںطاقت وراورپیسے والوں کیلئے ہیںلیکن اب ہم چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے‘ جو انتخابی منشوردیں گے اسی پرعمل کریں گے‘ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پی پی پی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے‘جو وعدے کروں گاپورے کروں گا‘طاقتور کو نوازنے کا نظام بدلناہوگا‘میراساتھ تب تک دیناجب تک راہ حق پر ہوں ۔عمران خان نے یہ بات بدھ کو منڈی بہاالدین میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیااورکہاکہ پیپلز پارٹی نظریہ سے ہٹ چکی ہے اور اب عمران خان نے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہیدکے ادھورے مشن کو پورا کرنے کیلئے علم اٹھایا ہے ‘ میری تحریک انصاف میں شمولیت کی بڑی وجہ یہی ہے ‘عمران خان نے کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا‘ضیاءالحق کی باقیات کو ختم کریں گے ۔ قبل ازیں اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی ہے اور جو سیاسی پس منظر رکھتا ہے، کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں لیکن ندیم افضل چن کی شمولیت پر پوری پارٹی خوش ہے‘ ندیم افضل کا فیصلہ پاکستان کے لیے درست ثا بت ہوگا‘ عمرا ن خان نے کہاکہ مجھ سے اس وقت تک وفاداری کرنی ہے جب تک راہ حق پر ہوں، اپنی قوم سے وفادار ہوں لیکن میں لوگوں کو دھوکا دوں اور غریبوں کا پیسہ چوری کرکے محلات بناؤں‘ منی لانڈرنگ کروں ، تو میری وفاداری کرنے والے کو اللہ سزا دے گا‘ان کا کہنا ہے کہ کسان پورا سال گنا اگانے میں لگ جاتا ہے لیکن جب وہ فیکٹری میں گنا لے کر جاتا ہے تو کوئی پورے پیسے نہیں دیتا جو کہ ظلم ہے‘جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی‘عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کرپٹ حکمران امیر اور عوام کے پاس بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں‘ہم ایسا نظام لائیں گے جو کمزور طبقے کو اوپر لائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button