پنجابشہر شہر

ویمن اینڈ فیملی کمیشن’جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد’راولپجنڈی کی جانب سے ایک ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی 26 اپرل 2018 (بیورو رپوٹ پاکستان سادیہ شاہ نیوز وی او سی)
اسلام آباد الفلاح ہال میں ویمن اینڈ فیملی کمیشن’جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد’راولپجنڈی کی جانب سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
پروگرام کی صدارت شگفتہ عمر صاحبہ انچارج دعوة سینٹر فار ویمن اسلام آباد نے کی
مہمان خصوصی عابدہ احمد ہیں جو یو کے بیسڈ کونسلر ‘تھرپسٹ اور کوالیفائیڈ ٹرینر ہیں
انھون نے پچوں پر نفسیاتی ‘جسمانی تشدد اور ذیادتی کی وجوہات پر روشنی ڈالی. بچوں میں منشیات کی رسائی اور استعمال پر بھی بات کی. انھوں نے قرآن اور احادیث کی روشنی میں تفصیلا بات کی ہمارا مذہب اس بارے میں کیا تعلیمات دیتا ہے
ان جرائم کی روک تھام والدین اور اساتذہ اسلام کی روشنی میں کیسے کر سکتے ہیں اور کیسے پچوں کو پچایا جا سکتا ہے. کیونکہ پچوں کے ساتھ ذیادتی اور پونوگرافی ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا ناسور بن چکا ہے.
اس ورکشاپ کا مقصد ان جرائم کی وجوہات کی آگاہی اور روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں
ورکشاپ میں ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید صاحبہ’ ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق صاحبہ’ نائب ناظمہ اسلام آباد نازلی منصور صاحبہ’ مرکزی نگران امور خواتین عابدہ فرحین صاحبہ’ صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن راولپنڈی مبین کوثر صاحبہ’ رخسانہ غضنفر صاحبہ رکن صوبائی شوری کے علاوہ راولپنڈی کی مذہبی سکالر سعدیہ شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین نےبھی شرکت کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button