انٹرنیشنل

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیا جائے گا: صدر محمود عباس

راملہ(آئی این پی)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے القدس شریف پر امریکا کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ یا کسی اورکو القدس شریف کو جابر اسرائیلیوں کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اجازت نہ دے کر اس فیصلے سے مقابلہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمود عباس نے راملہ شہر کے مغربی کنارے میں ایک طبی وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم کسی بھی ملک کو فلسطین کے تنازعات کے حل سے پہلے اپنے سفارتخانے کو القدس کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور اس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور تمام ادیان کے پیروکار اس میں آزادانہ عبادت کرسکتے ہیں جبکہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست بنانے کا وقت آگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button