ایڈیٹرکاانتخاب
اگلی تگڑی حکومت آگئی تو سب کچھ ٹھیک کردینگے،نوازشریف
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بد ترین ڈکٹیٹر شپ ہے، مجھ پر مارشل لا میں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگائی گئیں، پاکستان کی ریاست کو کیوں خراب کیا جا رہا ہے ؟۔
سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا اس پارلیمنٹ میں دم خم نہیں ہے، اگلی تگڑی پارلیمنٹ آ گئی تو سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔ انہوں نے کہا ملک کی خدمت کی، اسے ایٹمی قوت بنایا اور سی پیک دیا، دہشت گردی ختم کی اور کراچی کے حالات بہتر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان بھی کہتے ہیں کہ نا اہلی والا فیصلہ درست نہیں ہے ، آج کل کے دنوں میں جمہوریت بھی شرما جاتی ہے ، شہباز شریف کو کہا تھا کراچی اور خیبر پختونخواہ جائیں۔