ایڈیٹرکاانتخاب

ازخودنوٹس لینے بند کر دیئے، جو ازخود نوٹس لئے ہیں پہلے ان کو نمٹائیں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازخودنوٹس لینے بندکردیئے ہیں،جوازخودنوٹس لیے ہیں پہلے ان کونمٹائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مالک نے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عدالت سے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی، جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کے ادارے میں لوگوں کوتنخواہ نہیں مل رہی،ملازمین کوتنخواہیں ادانہ کرنے کی وجہ کیاہے؟۔
میر شکیل الرحمن نے کہا کہ اپنے ساتھیوں سے بہت شرمندہ ہوں اورمعافی مانگتاہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میرشکیل صاحب کوکچھ دکھاناچاہتے تھے وہ نہیں دکھارہے،عدلیہ کسی کےخلاف نہیں ہے،چیف جسٹس نے ویڈیوچلانے کیلئے لگائی گئی سکرین اتروادی۔
اس پر میر شکیل الرحمان نے کہاکہ آپ ہمارے معاملے پرازخود نوٹس لے لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ازخودنوٹس لینے بندکردیئے ہیں،جوازخودنوٹس لیے ہیں پہلے ان کونمٹائیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سماجی کارکن وکلادرخواستیں لےکر آئیں،نوٹس لےکرکارروائی کریں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستا ن نے کہا کہ صحافی کہتے ہیں انہیں صرف صحافت آتی ہے،صحافی توکوئی دکان بھی نہیں لگاسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button