ایڈیٹرکاانتخاب

چیف جسٹس نے نوازشریف کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوازشریف کی سیکیورٹی بحال کرنےکاحکم دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ہم کسی کی جان کوخطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، قانون کے تحت جو سیکیورٹی بنتی ہے وہ نوازشریف کو دی جائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیر متعلقہ افراد کو سیکیورٹی دینے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوازشریف کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ نواز شریف کی بطورسابق وزیراعظم جوسیکیورٹی ہے دی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم کسی کی جان کوخطرے میں نہیں ڈالناچاہتے، قانون کے تحت جو سیکیورٹی بنتی ہے وہ نوازشریف کودی جائے، یہ پولیس نے دیکھناہے کونسے افرادکوسیکیورٹی درکارہے، سیکیورٹی سب کی مناسب ہونی چاہیے۔
جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے نہیں کہاسب کی سیکیورٹی واپس لے لیں،پولیس رپورٹ دے کس کوکتنی سیکیورٹی درکارہے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیف جسٹس کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے اور اس پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی چھین لو،خدانخواستہ ا±سے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button