انٹرنیشنل

امریکہ میں بچہ جیل کا کھانا چرانے پر اہلکار کو سزا

ٹیکساس(صباح نیوز)امریکی عدالت نے محکمہ عدل کے ملازم کو ایک مشہور میکسکن ڈش چرانے پر 50سال قید کی سزا سنا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ عدل کے 53 سالہ ملازم گلبرٹو اسکامییا کو امریکی ریاست ٹیکساس کے ضلع کامیرون کی بچہ جیل میں قید بچوں کو کھانا سپلائی کرنے پر مامور کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جیل میں سپلائی کیے جانے والے کھانے میں ایک مشہور میکسکن ڈش فاجیتا بھی شامل تھی لیکن مذکورہ جیل اہلکار 9 سال تک اس ڈش کو چرا کر جیل سے باہر بیچتا رہا۔گلبرٹو اسکامییا نے اس طرح 9 سال کے دوران 12 لاکھ ڈالر اپنی جیب میں ڈالے۔تاہم پکڑے جانے پر اسے عدالت پیش کیا گیا جہاں اسے50سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button