انٹرنیشنل
نکاراگوا میں لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی گولی لگنے سے ہلاک
نکاراگوا(آئی این پی)نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں میں لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نِکاراگوا میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں لائیو رپورٹنگ کے دوران ایک صحافی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ گولی کس نے چلائی، تاہم ایک مقامی اخبار نے ایک دوسرے صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاں صرف مظاہرین کے خلاف لڑنے والے چند گروپ اور پولیس ہی کے پاس ہتھیار موجود تھے۔