انٹرنیشنل

شام کے شہر رقّہ میں 150 سے 200 لاشوں کی اجتماعی قبر کا انکشاف

قامشلی(این این آئی)شام میں داعش تنظیم کے سابقہ گڑھ رقّہ شہر میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے جس کے اندر شدت پسندوں اور شہریوں کی درجنوں لاشیں ملی ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق رقّہ شہر کی شہری کونسل میں تعمیرِ نو کمیٹی کے سربراہ عبداللہ العریان نے بتایا کہ ابھی تک اجتماعی قبر سے 50 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے، قبر میں شہریوں اور شدت پسندوں کی 150 سے 200 کے درمیان لاشیں موجود ہیں۔یہ اجتماعی قبر ایک ہسپتال کے نزدیک فٹبال گراؤنڈ کے نیچے واقع ہے۔ شدت پسند عناصر رقّہ کے معرکے میں ہزیمت سے دوچار ہونے سے قبل اس ہسپتال میں روپوش ہو گئے تھے۔سال 2017ء شدت پسند تنظیم کے لیے بڑے دھچکوں کا سال رہا۔ اس سال داعش کے قبضے سے اْن اکثر علاقوں کا کنٹرول نکل گیا جہاں 2014ء میں عراق اور شام میں اس نے اپنے "خلافت” کے نظام کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button