ایڈیٹرکاانتخاب

رائے ونڈ جلسہ فلاپ،عمران اور مودی کا ایجنڈا ایک،دونوں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں:رانا ثناءالل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ رائے ونڈ جلسہ فلاپ ہوگیاصرف 15سے 18ہزار لوگ آئے ،عمران اور مودی کا ایجنڈا ایک ہے دونوں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہم بھی عمران خان کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک وہ معافی نہیں مانگتے،جلسہ کامیاب ہوتا تو مبارکباد دیتا اب تو ان کو شرم آنی چاہیےے،پورے پاکستان سے 15سے 18ہزار لوگ آئے ہیں،پاگل خان کو اب گھر بیٹھنا چاہیے،عمران خان کی تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم ترقی کی طرف کامیابی سے بڑھ رہے ہیں،خان صاحب 2018ءکے الیکشن کا انتظار کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے،مودی بھی چاہتا ہے اسلام بند ہوجائے اور خان صاحب بھی یہی چاہتا ہے،مودی اور خان صاحب کا ایجنڈا ایک ہے،مودی اور یہ دونوں سی پیک منصوبے کو روکنا چاہتے ہیں،کشمیر میں خون بہہ رہا ہے عمران خان سڑکوں پر تماشا لگا رہے ہیں۔
عمران خان کی شادی کا پول تو ریحام خان نے کھول دیا ہے کہ یہ رشتے مانگنے کی بات کرتا ہے یہ تو شادی کے قابل ہی نہیں،باتیں کرکے ہی خوش ہولیتا ہے،عمران خان نے مودی کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے،ان کے احمقانہ سوچ کو قوم اچھا نہیں سمجھتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button