شہر شہرکراچی

علاقہ سائٹ ایریا میں سرعام فائرنگ کرنے والے بگڑے رئیس زادے قانون کی گرفت میں آگئے

پاکستان بیورو کاشف رضا وی او سی ذرایع
دونوں رئیس زادوں بلال اور حمادنے جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کرکے دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا تھانے پہنچتے ہی اکڑ ختم ہوگئی، ویڈیو بیان میں معافی بھی مانگ لی
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں سرعام فائرنگ کرنے والے بگڑے رئیس زادے قانون کی گرفت میں آگئے، تھانے پہنچتے ہی اکڑ ختم ہوگئی، ویڈیو بیان میں معافی بھی مانگ لی ۔سائٹ ایریامیں دوبگڑے نوجوانوں نے سرعام ہوائی فائرنگ کرکیقانون کی دھجیاں اڑادیں۔ دونوں رئیس زادوں بلال اور حمادنے جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کرکے دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا،ویڈیواورتصاویر سوشل میڈیاپر سامنے آئیں توحکام نے بھی نوٹس لیا،،اور پھرسائٹ ایریا اے سیکشن پولیس کو بھی حرکت میں آناپڑا،دونوں ملزمان بلال اور حماد دھرلیئے گئے،،پولیس کی گرفت میں آتے ہی اکڑختم ہوگئی ،،ویڈیوبیان میں کہا شادی کی تقریب میں فائرنگ کی ، شرمندہ ہیں،،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button