جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی ، پیپلز پارٹی کے دو درجن رہنما جی ڈی اے سے رابطے میں ہیں، نگراں حکومت آتے ہی پیپلز پارٹی کے درجنوں لوگ زرداری کو چھوڑ دیں گے۔
سانگھڑ کے علاقے شہداد پور میں ریلی اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ کے ادارے تباہ ہوگئے ، اب سندھ کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے، وزیروں اور افسران کےگھروں سے کروڑوں روپے مل رہے ہیں، جمہوری عمل میں احتساب کے بغیر نتائج ممکن نہیں ہیں ۔
ایاز پلیجو نے مطالبہ کیا کہ وفاق سندھ سے بجلی اور پانی کے معاملے پر زیادتیاں بند کرے ۔