سائبر سپیس میں گورننس صلاحیت کو بہتر بنایا جائے، انٹر نیٹ میڈیا کو مثبت معلومات کی تشہیر کرنی چاہے:چینی صدر
بیجنگ (آئی این پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے سائبر سپیس میں ملکی قوت میں اضافہ کرنے کی کوشش میں انفار مائینیٹیزیشن کی ترقی کے تاریخی موقع سے پوری دلچسپی سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر شی کا کہناتھا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین میں سائبر سیکیورٹی اور انفار مائینیٹیزیشنکی ترقی میں تاریخی پیش رفت کی ہے چینی خصوصیات والی سائبر سیپس کا ماڈل تشکیل دیا ہے اور اس ضمن میں ملکی قوت کے پیش رفت کیلئے تزویراتی سوچ کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے سائبر سپیس میں گورننس،صلاحیت اور پارٹی قیادت میں گورننگ نٹ ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ میڈیا کو چاہے کہ وہ مثبت معلومات کی تشہیر کرے صیح سیاسی سمت کو سر بلند رکھے اور صیح سمت میں رائے عامہ اور اقدار کی رہنمائی کرے،انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو چاہے کہ وہ سائبر سپیس کی نقصان دہ،جھوٹی اور اشتعال انگیز معلومات سے لبریز پیلٹ فورم میں تنزولی سے روکنے کیلئے اپنی زمہ داریاں ادا کرے۔