ایڈیٹرکاانتخاب
ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں،اس کے بعد ایک گھنٹہ بھی نہیں ملے گا، چیف جسٹس
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں،اس کے بعد ایک گھنٹہ بھی نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔
عدالتی معاون نے بتایا کہ ہسپتالوں کی بہتری کی رپورٹس ویب سائٹس پر ڈال دی ہیں،تجاویز پیش کرنے کا آج آخری روز ہے ،جس کو فائنل کرنے کیلئے ایک ہفتہ چاہئے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں،اس کے بعد ایک گھنٹہ بھی نہیں ملے گا۔