شیوسینا‘نے وزیراعظم مودی کو بھارت کا ’مونی بابا‘ قرار دئے دیا
بھارتی انتہاپسند تنظیم ’شیوسینا‘نے وزیراعظم مودی کو بھارت کا ’مونی بابا‘ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرونی دوروں پر جاتے ہیں لیکن باتیں ملک میں ہونے والی جنسی زیادتیوں اور کرپشن کی کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے دنیا یہ سمجھتی ہے کہ بھارت ایک محفوظ ملک نہیں ہے۔
شیوسیناکے اخبار’سامنا‘ میں ’منموہن مودی‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے ادارتی نوٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ بھارت کا درالحکومت نیودہلی سے نیویارک، لندن، ٹوکیو یاپیرس منتقل کردیا جائے اور دہلی کو ایک ایسے فلمی سیٹ میں تبدیل کر دیا جائے کہ وہ کسی غیرملکی شہر کا منظر پیش کرنے لگے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ مودی بھارت کے مونی بابا ہیں۔وہ بھارت میں تو بولتے نہیں لیکن جب غیرملکی دورے پر جاتے ہیں تو فرفر بولنے لگتے ہیں۔حالانکہ انہیں مموہن سنگھ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے بھارت میں زیادہ بولنا چاہیے۔