پاکستان
عبوری حکومت کسی ماہرِ معیشت کو دینی چاہیے، نعیم الحق
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ عبوری حکومت کاسربراہ کسی ماہرمعیشت کوہوناچاہیے۔
مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ قانون کےمطابق انتخابات 31جولائی تک ہو نے چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تبدیلی کی گنجائش اسی صورت ہو سکتی ہے اگر سپریم کورٹ کی فیصلہ کرے کہ صاف شفاف انتخابات کےلیے تیاری مکمل نہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 20امیدواروں کو نکالنے سے پارٹی کوفرق نہیں پڑے گا، اس وقت عمران خان کی مقبولیت عروج پر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لندن روانہ ہوں گے جبکہ اتوار کی شام لندن میں فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔