پاکستان
روپے کی بے قدری اب اور نہیں
خزانہ اور معاشی امور کے لیے وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں کی جائے گی۔
واشنگٹن میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس سال شرح نمو 5اعشاریہ 8فی صد رہی، آئندہ مالی سال کے لیے یہ شرح 6فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔