ایڈیٹرکاانتخاب

وزیر اعظم نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے ایشوز پرغور کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس 23اپریل کو کراچی میں طلب کر لیا ۔
اجلاس گورنر ہاؤس میں دوپہر 12 بجے ہو گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی نے شہر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرکے مختلف کمپنیوں کو بجلی بنانے اور ڈسٹری بیوشن کا لائسنس دیں تاکہ ان کے کمپٹیشن سے عوام کو فائدہ پہنچے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے دوچار کرنے اور اربوں روپے لوٹنے کے جرم پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ہم اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button