ایڈیٹرکاانتخاب
وفاق کابینہ کا اجلاس جاری، بھارتی جارحیت ایجنڈے میں سرفہرست، منہ توڑ جواب کی حکمت عملی زیر غور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں بھارتی جارحیت کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔بھارت کی جانب سے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کے معاملے کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ سیکریٹری خارجہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر پر بھی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔