انٹرنیشنل
مہاجرین کو جزیروں پر نہیں روکا جا سکتا: یونانی عدالت کا حکم
ایتھنز(این این آئی)یونان کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ایسے مہاجرین جو یونانی جزیروں پر پہنچے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کی ایک عدالت کی جانب سے سنائے گئے ایک فیصلے میں کہا گیا کہ یونانی جزائر پر مہاجرین کو روکا نہیں جا سکتا اور ایسے اوقات میں جب ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہو، انہیں جزائر پر قید رکھنا نادرست ہے۔ عدالتی فیصلے میں حکومت سے کہا گیا کہ اگر کسی مہاجر سے عوامی مفادات یا تارکین وطن سے متعلق حکومتی پالیسی کو ’غیرمعمولی‘ خطرات لاحق نہ ہوں، تو ان تارکین وطن کی نقل و حرکت کو محدود نہ کیا جائے