فاٹا میں امن قربانیوں کے بعد آیا،ریاست اور سیکورٹی فورسز متاثرین کی بحالی کے لئے پرعزم ہیں :ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فاٹاکے بہادرلوگوں نے بہت قربانیوں کے بعدامن حاصل کیا ہے،ریاست بشمول سکیورٹی فورسزمتاثرین کی بحالی کےلیے پرعزم ہیں،آپریشنزکے بعدعلاقے کومحفوظ بنانے کے مر حلے سے گزررہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھاکہ آپریشنزکے بعدعلاقے کومحفوظ بنانے کے مر حلے سے گزررہے ہیں،یہ ہماراگھرہے،مل کرتسلسل کیساتھ حالات کومکمل پرامن بنائیں گے،ہمیں بے یقینی پھیلانےوالی دشمن قوتوں کوکامیاب نہیں ہونے د ینا۔انہوں نے مزید کہا کہ فاٹاسیکرٹریٹ میں22اپریل کوتاجررہنماوں،فوجی،سول حکام کی ملاقات ہوگی جس میں حقیقی مسائل،آگے بڑھنے کے ا مورپربات ہوگی،قبائلیوں کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹاکوقومی دھارے میں لا کر ہی ترقی اور خوشحالی آ سکتی ہے۔