سگے باپ کی معصوم بیٹی سے 18 گھنٹے تک اجتماعی جنسی زیادتی
نئی دہلی20 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ انڈیا نیوز وی او سی) .www.newsvoc.com
بھارت میں باپ نے اپنی ہی بیٹی کو دوستوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقع بھارتی شہر لکھنوسے 70 کلومیٹر دور واقع سیتا پور کے علاقے میں پیش آیا ، پولیس کا کہناہے کہ 50 سالہ شخص اور اس کی بیٹی کملا پور میں میلہ دیکھنے کیلئے 15 اپریل کی شب گئے اور تفریح کے بعد لڑکی کے باپ نے اپنے دوست مان سنگھ کو وہاں بلا لیا جس کے بعد انہوں نے لڑکی کو راضی کیا وہ بھی ان کے ساتھ چلے جس کے بعد وہ لڑکی کو اپنے ایک اور دوست میراج کے گھر لے گئے۔
دوست کے گھر پہنچنے کے بعد باپ نے اپنی بیٹی کو اپنے دوستوں کے حوالے کر دیا اور اس گھر میں لڑکی کو تینوں نے مسلسل 18 گھنٹے تک جنسی زیادتی کانشانہ بنایا تاہم لڑکی وہاں سے کسی طرح بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی۔ لڑکی جیسے تیسے اپنے گھر پہنچی اور اپنی ماں کو تمام واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد اسی دن مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔۔پولیس کا کہناہے کہ میراج کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ لڑکی کا باپ اور مان سنگھ تاحال مفرور ہیں اور جس دن یہ واقع پیش آیا اس دن میراج کے اہل خانہ ان کے گھر نہیں تھے ،تفتیش کا عمل جاری ہے اور باقی دو ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔