صحت کیلئے نا کافی اقدامات نے حکمرانوں کے دعوؤں کا پول کھول دیا ،الحاج فیض الحق قریشی
گوجرانوالہ( نمائندہ نیوز وی او سی ) عوام کی صحت کیلئے نا کافی اقدامات نے حکمرانوں کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں مریض رل رہے ہیں مگر ممبران اسمبلی سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں اس وقت نجی اداروں کاکردار قابل تحسین ہے۔شہریوں کومفت علاج اور ادویات کی فراہمی کرنے والے ادارے اس دور میں جہاد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 55الحاج فیض الحق قریشی نے خورشید عالم ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال میں دو روزہ گائنی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی زون 92کھیالی کے امیر ڈاکٹر اکمل جاوید ہاشمی،ایڈمنسٹریٹر ہسپتال سلیم لون،ڈاکٹر کرن نذراور ڈاکٹر شازیہ سرور بھی موجود تھیں۔الحاج فیض الحق قریشی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں خدمت کا جذبہ رکھنے والے بے لوث افراد کو منتخب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔