پاکستان
صاف پانی فراہمی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سپریم کورٹ طلب
پشاور: صاف پانی فراہمی کیس میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو عدالت میں طلب کرلیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور اسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے متعلق ازخود نوٹس کیسز کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اسپتالوں سے کتنا فضلہ نکلتا ہے، ہم نے بہتری کے لیے کچھ کرنا ہے۔
چیف جسٹس نے اسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے متعلق کیس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ جب کہ صاف پانی کی فراہمی کیس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعلیٰ جب چاہیں عدالت آ جائیں