کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)صوبہ سندھ میں نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے اراکین کے ناموں کے چناو¿ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم ہو گیا ہے۔
نجی چینل ”جیونیوز“کے مطابق صوبہ سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماوں کا اجلاس ہواجومسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی نند کمار کی دعوت پر منعقد ہوا،جس میں میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے دیگر اراکین کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نگراں صوبائی کابینہ کے لیے خواجہ اظہار الحسن، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی، خرم شیر زمان، سید سردار اور نند کمار کے نام تجویز کیے گئے۔
خیال رہے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ الیکشن تک ملک کا نظام سنبھالے گی۔اور ملک میں آئندہ عام انتخابات رواں برس جولائی کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔