رنگ برنگ
خاتون وزیر کو دوران تقریر نقاب ہٹانے پر تنقید کا سامنا
ریاض( نیوز وی او سی)سعودی عرب کی خاتون وزیر کو دوران تقریر نقاب ہٹانا مہنگا پڑگیا، نقاب ہٹا کر تقریر کرنے پر خاتون وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم چند سعودی عرب میں کئی دانشوروں اور مصنفین نے ان کے اس اقدام کا دفاع بھی کیا ہے۔سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق خواتین کی تعلیم کی وزیر احیا العواد ایک انٹرنیشنل سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی تقریر کرنی تھی،وہ مقررہ وقت پر سیمینار میں بمعہ نقاب پہنچیں لیکن تقریر سے قبل انہوں نے نقاب اتارا اور تقریر شروع کر دی۔