پاکستان

جن پارٹی اراکین نے اپنے ووٹ بیچے ہیں ہم ان کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں ،عمران خان

(پاکستان بیورو نیوزوائس آف کینیڈا اسلام آباد )
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں جن پارٹی اراکین نے اپنے ووٹ بیچے ہیں ہم ان کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں اور ان سے جواب طلب کر رہے ہیں اور اگر انہوں نے جواب نہیں دیا تو انہیں پارٹی سے نکالاجائے گا اور ان کے نام نیب کو بھی بھجوائیں گے ،
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ ہم نے فیصلہ کر لیا تھا کہ جن افراد نے اپنے ووٹ بیچے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے اور ہم نے کر کے دکھائی ہے کیا دوسری پارٹیوں میں اتنی اخلاقی جرات ہے ، سب سے پہلے ہم نے کارروائی کی ہے ، ہمارے دیگر پارٹیوں کے افراد کے بھی نام آ گئے ہیں جنہوں نے اپنے ووٹ بیچے ہیں اور اگر دیگر سیاسی جماعتوں نے ایکشن نہیں لیا تو ہم ان کے بھی نام جاری کر دیں گے ۔
عمران خان کا کہناتھاکہ سینیٹ الیکشن میں 30،40 سال سے ووٹ بکتا رہا ہے لیکن سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خرید و فروخت پر کوئی ایکشن نہیں لیتا تھامگر ہم نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے اپنے ارکان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا تھا،یہی نہیں الزامات کی پوری تحقیقات کی ہے اور ووٹ بیچنے والوں کے کئی نام ہمیں شروع میں ہی مل گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں 4کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی لیکن ہمارے بہت سے ارکان نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا میں انہیں داد دینا چاہتاہوں ۔ میں ایک ”وٹس ایپ “ بنا لوں گا اور جو بھی پیسے مانگ رہا ہوخاموشی سے مجھے ”وٹس اپ “ کردیں کہ کون پیسے مانگ رہا ہے ؟ اور کون پیسے دے رہا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button