پاکستان

نجی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری،فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی پر پکڑ کر لایا جائے …..!!!

اسلام آباد :-سپریم کورٹ آف پاکستان میں معروف سیاست دان فیصل رضا عابدی کے تو ہین عدات کیس کی سماعت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔چیف جسٹس نے متعلقہ تھانے کو فیصل رضا عابدی کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی پر پکڑ کر لایا جا ئے ۔سپریم کورٹ نے نجی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا ۔نجی ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ نجی چینل نے معذرت کر لی ہے اور اینکر کو بھی نکال دیا ہے ۔اس بات پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا چینل نے پروگرام نشر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا۔کیا معافی ایسے ہوتی ہے ،کہاں ہیں فیصل رضا عابدی ؟ان کا کہنا تھا کہ ہم معافی قبول نہیں کر رہے ۔کیا اس طریقے سے تنقید کی جاتی ہے ، تنقید کرنے کا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہے ۔عدالتوں کو بے ہودہ نہیں کہا جاتا.عدالت نے کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز فیصل رضا عابدی کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان بازی کا نوٹس لیااورسپریم کورٹ کی جانب سے فیصل رضا عابدی کو نوٹس جاری کر دیا گیا تھا -!!!’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button