پاکستان

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 55 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نے یکم اکتونر سے پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ اوگرانے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ قیمتوں میں نئے ردو بدل کے مطابق پٹرول دس پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 81 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے اضافے جب کہ ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے تاہم قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button