ایڈیٹرکاانتخاب
سعودی عرب میں 35سال بعد آج پہلی فلم کی نمائش ہوگی
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 35 سال بعد آج پہلی بار سینما ہاؤس میں فلم دکھائی جائے گی،35سالہ پابندی کا خاتمہ مشہور فلم بلیک پینتھر سے ہوگا، بتایا گیا ہے کہ سینماہاؤس کی سافٹ لانچ سے سعودی عرب میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا، فلم کی نمائش سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ انٹرٹینمنٹ کمپنی اور یو ایس تھیٹر کے ماہرین اے ایم سی کے اشتراک سے ہوگا، اس مقصد کیلئے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ریاض میں ایک نیا سینما ہاؤس اور کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے۔ اس شو میں شرکاء کیلئے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں، عام شہریوں کیلئے مئی میں تمام سینما ہاؤس کھل جائیں گے اور ان کیلئے ایڈوانس بکنگ مئی میں شروع ہوگی، 2018کی مزید تین نئے سینماہاؤس کھلیں گے ۔