پاکستان

شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ کانفرنس کے لیےلندن پہنچ گئے

دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ۔ کانفرنس 20 اپریل تک جاری رہے گی ۔اجلاس میں شرکت پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگرکرنےمیں مدددےگی ۔ پاکستان کو بطور ابھرتی منڈی سامنے لانےمیں بھی معاون ہوگی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دولت مشترکہ سربراہ اجلاس آج لندن میں شروع ہو گا ۔ اجلاس سے دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع کرےگا۔شاہد خاقان عباسی برطانوی ملکہ الزبتھ ، پرنس آف ویلز اور برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔دولت مشترکہ کے موجودہ ارکان کی تعداد 53 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button