سلمان خان اور پریانکا چوپڑا فلم ’بھارت ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
بھارتی فلم اسٹار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا فلم ’بھارت ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے،دونوں فلمی ستارے 10سال بعدکسی بھی فلم میں پہلی بارساتھ کام کریں گے۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق قیاس آرائیاں تھی کہ فلم میں کسی نئے چہرے کو کاسٹ کیا جائے گا لیکن پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔اس سے قبل پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی ایسی فلم سائن کریں گے جس میں اُن کا پرفیکٹ رول ہوگا۔واضح رہے کہ پریانکا دوسال کے طویل عرصے سے بالی ووڈ فلموں سے دور ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ فلم ’بھارت ‘ شکل میں اُن کی بالی ووڈ میں واپسی ہوجائے گی۔ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی فلم بھارت اس وقت بالی ووڈ میں موضوع بحث ہے اور اطلاعات ہیں کہ کترینہ کیف بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔’بھارت‘جنوبی کوریا کی فلم ’An Ode To My Father‘کا آفیشل ریمیک ہے، جس کی کہانی ایک ایسے شخص سے متعلق ہے جو کوریائی جنگ کے دوران اپنے خاندان سے الگ ہوجاتا ہےاور کس طرح وہ دوبارہ اپنے خاندان سے ملتا ہے۔سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کی پروڈیوس کردہ فلم ’بھارت‘ آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔