شہر شہرکراچی

میری روح ایم کیوایم پاکستا ن کے ساتھ تھی،اس لئے پی ایس پی چھوڑ دی: سید وسیم حسین

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے حیدرآباد کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی۔
کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید وسیم حسین کا کہنا تھا کہ پی ایس پی میں شمولیت کے بعد بھی میری روح ایم کیو ایم کے ساتھ تھی جبکہ میں مہاجر سیاست کے لیے پرعزم ہوں، کیونکہ دیگر صوبوں میں لوگ لسانی بنیاد پر ووٹ دے رہے ہیں۔انہوں نے ایم کیو ایم کے بہادر آباد گروپ کے رہنماو¿ں پر زور دیا کہ وہ اپنی انا کو چھوڑ دیں اور ہتک آمیز زبان استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کرنا چاہتے تھے، جب تک چیف جسٹس ان سے ملاقات نہیں کر لیتے اور پی ایس پی میں شامل ہونے والے تمام لوگوں سے یہ پوچھ نہیں لیتے کہ وہ پی ایس پی میں کیوں شامل ہوئے، وہ یہ سمجھنے سے قاصر رہیں گے کہ سندھ میں ہو کیا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کے علاوہ اس معاملے پر کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔
خیال رہے سید وسیم حسین رواں سال یکم اپریل کو ایم کیو ایم کو خیرباد کہہ کر پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button