کھیل
بھارتی ریسلر نے کینیڈین حریف کو کاٹنے کا اعتراف کرلیا
گولڈ کوسٹ(آن لائن)بھارتی ریسلر سمیت ملک نے مینز 125 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا لیکن اسی کیساتھ انھوں نے کینیڈا کے کورے جاروس کو ’ کاٹنے ‘ کا بھی اعتراف کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ریسلر ملک نے کہا کہ یہ ذائقہ تندوری چکن جیسا نہیں تھا،اس سے قبل کینیڈین ریسلر نے سمیت پر راؤنڈ روبن مقابلے کے دوران کاٹنے کا الزام لگایا تھا،جس پر بھارتی ریسلر نے تردید کرنے کی بجائے کہا تھا کہ مجھ سے یہ حرکت غصے میں ہوگئی،اس میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب دفاعی چیمپئن جاروس کو اس بار سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ،حیران کن طور پر 8 برس قبل دہلی کامن ویلتھ گیمز 2010 میں جاروس نے بھی اسی نوعیت کی حرکت کی تھی۔