شہر شہرکراچی

معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں کو بلاتفریق حقوق مہیا کئے جائیں ،سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی 17 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان کاشف رضا سے نیوز وائس آف کینیڈا)
سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں ،معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں کو بلاتفریق حقوق مہیا کئے جائیں ،دین سے سیاست کو جدا کردیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے ،حکمران آئین اور جمہوریت منافی اقدام سے باز آجائیں ،غریبوں کو حقوق مہیا نہیں کئے اور استحصال جاری رہاتو پھر عوامی انقلاب کوکوئی روک نہیں سکے گا،پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ،اُمیدواروں کی نامزدگی کیلئے درخواست وصولی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،کارکنان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کردیں ،گلی گلی ،محلے محلے ،شہر شہر پاکستان سنی تحریک کے پیغام کو پھیلائیں ،سیاست عوامی مسائل کو حل کرنے اور انسانیت کی خدمت کا نام ہے ،سیاست میں حصہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لیا ہے ،کرپشن اور پنامہ زدہ لوگوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ، حکمرانوں نے عوام کو یکساں تعلیم معیار اور صحت مہیا کرنے کی بجائے امیر ی غریبی کے نظام میں تقسیم کردیا ہے ،عوام کو ملک کے آئین کے تحت ان کے حقوق اور مسائل کا حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے انشاء اللہ جدوجہد کرتے رہینگے ،محبت ،امن ،بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرکے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت ڈمحمود آباد کچھی میمن کمیونٹی ہال میں تجدید عہد وفا و حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد طیب قادری ،محمد شہزاد قادری ،محمد آفتاب قادری ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان اور قائد اعظم کے سنہرہ اُصول پر گامزن ہوکر ہی ترقی وخوشحالی اورغریبوں کے مسائل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف واکابرین نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے 22لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کئے ،کو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں تاریخ گواہ ہے اندھیرے ان کا مقدر بن جاتے ہیں ،ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،ہمیں یاد ہے پاکستان کتنی مشکلات اور بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے ،بانیان پاکستان کی اولادیں استحکام پاکستان اور سلامتی وخوشحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،اقتدار سے ایسے عناصر کو دور کرنا ہوگا جنہوں نے عوام سے بڑ ے وعدے اور دعوئے کرکے ووٹ لئے مگر عوامی مسائل اور ملکی استحکام کی بجائے ملک کو کرپشن اور بیرونی قرضوں سے کھوکھلا کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے ،عوام ایسے لوگوں کو پہچان چکے ہیں آئیندہ الیکشن میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا احتساب اور محاسبہ عوام ووٹ کی طاقت سے کرینگے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button