بےشک الیکشن ہارجائیں،ضمیرفروشوں کوساتھ نہیں رکھیں گے،عمران خان
(بیورو رپوٹ پاکستان (ذریع) نیوز وائس آف کینیڈا)
ہمارے14 یا17ایم پی ایزنےسینیٹ الیکشن میں ضمیربیچا،انہیں پارٹی سےنکالیں گے،ضمیرفروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب
بےشک الیکشن ہارجائیں،ضمیرفروشوں کوساتھ نہیں رکھیں گے،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم الیکشن ہارجائیں گےلیکن ضمیرفروشوں کوساتھ نہیں رکھیں گے،ہمارے14 یا 17ایم پی ایزنےضمیربیچا،انہیں پارٹی سے نکالیں گے،ضمیرفروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے آج مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان کے تھوڑے بوڑھے اور زیادہ نوجوانوں اور بچوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔
شاندار استقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مولانا ڈیزل سے آپ کوبڑا پیار ہے؟ بڑا عشق ہے۔ مولانا کہتا ہے کہ عمران خان یہودیوں کی سازش ہے۔مولانا تمہارے ہوتے ہوئے یہودیوں کوسازش کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مولانا سب کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔مشرف ، زرداری اور نوازشریف سب کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔لیکن مولانا عمران خان کے ساتھ نہیں آسکتے۔ مولانا کو پتا کہ اس نے جتنا فائدہ اٹھانا تھا اٹھالیا ہے۔
کشمیر میں ظلم ہورہا ہے جبکہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین دنیا کاچکر لگا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 29تاریخ کو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہاں سے کتنے لوگ جائیں گے۔مینار پاکستان پر29تاریخ کا پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ ہم نے 126دن کادھرنا دیا وہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے تھا۔انہوں نے کہاکہ مینارپاکستان بلانے کا ایک مقصد ہے کہ ملک کے سارے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں۔
اداروں پرحملے کررہے ہیں۔سپریم کورٹ پرحملے کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جج کے گھر میں گولیاں چلائی گئیں۔جے آئی ٹی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔واجد ضیاء سن لوساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔29تاریخ کولوگ دیکھیں گے قوم عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ چورلٹیرے پاکستان کاپیسا چوری کرکے باہرلے کرگئے ہیں۔منی لانڈرنگ پہلے کرپشن کے ذریعے پیسا چوری کرو۔
پھر چوری کا پیسا ملک سے باہرلے جاؤ۔پہلے چوری کا پیسا باہرلے کرجانا ،پھر قرضے لینے پڑتے ہیں۔پھر قرضوں کی قسطیں دینا پڑتی ہیں ۔جس سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ڈیزل ،آئل اور تمام چیزوں پرٹیکس دینا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ارب پتی بن گئے ہیں۔اسفند یار بھی کہتا ہے کہ ہم جمہوریت بچا رہے ہیں۔اچکزئی جتنا دونمبر نکلا وہ بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔
زرداری بھی جمہوریت بچا رہا ہے۔مجھے کیوں نکالا وہ بھی جمہوریت بچا رہے ہیں۔میاں صاحب کوکیوں نکالا کیوں کہ تم 300ارب چوری کرکے باہر لے گئے ہو۔تین بار وزیراعظم بنا لیکن چار بار نااہل ہوگیا ہے۔نوازشریف نے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز صاحبان آپ نے گھبرانا نہیں،پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔93ء میں پیپلزپارٹی الیکشن جیتتی ہے پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس ،اسی طرح 96ء میں پھر جیل سے وزیراعظم ہاؤس آگئے۔
مجھے ایک نیا پاکستان نظرآرہا ہے جہاں سب قانون کے سامنے کھڑے ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ چاروں وزراء اعلیٰ میں سب سے زیادہ پروٹوکول شوبازشریف ،ڈرامابازشریف کاہے اس کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں۔دوسرے نمبر پرسندھ ، تیسرے نمبر پربلوچستان اور چوتھے نمبر پرہمارا ملنگ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پروٹوکول ہے۔کیونکہ ہم عیاشیاں نہیں کرتیں۔
چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی مجھے بتائے کہ ایک فیکٹری لگائی ہو؟ ایک نوکرلگوایا ہو؟ عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچا ہے ۔ان کیخلاف ایکشن لیں گے۔الیکشن ہارنا منظور ہے لیکن ضمیرفروشوں کوپی ٹی آئی میں نہیں رکھنا۔آج ایک تنظیم پاک فوج کیخلاف تحریک چلا رہی ہے۔فوج کاقصور نہیں ہے اس کا قصور فوج کوبھیجنے والوں کا ہے۔
فوج نے تواپنا کام کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جنگ میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ تھا۔انہوں نے کہاکہ جو بھی پاک فوج کیخلاف پختونوں کواکسا رہا ہے وہ پاکستان کیخلاف دشمنی کررہا ہے۔ہماری فوج کے باعث ہم محفوظ ہیں۔لوگوں کے کاروبار تباہ ہوئے گھر تباہ ہوئے ۔اس کوٹھیک کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ پختونخواہ اور قبائلی علاقوں کوفوری ضم کردیا جائے۔خیبرپختونخواہ اور فاٹا کا انضمام مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی نے ضم نہیں ہونا دیا۔انہوں نے نوازشریف کوبتایا کہ اگرفاٹا ضم ہوگیا توپی ٹی آئی الیکشن جیت جائے گی۔ ہمارے14 یا 17ایم پی ایزنےضمیربیچا،انہیں پارٹی سے نکالیں گے،ضمیرفروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔