انٹرنیشنل

شام پر مزید حملے عالمی معاملات میں کشیدگی کا سبب بنیں گے …..!!!

ماسکو 16 اپریل 2018ء(
ذریع) نیوز وائس آف کینیڈا)
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ شام پر مغربی ممالک کے مزید حملے عالمی معاملات میں کشیدگی کا سبب بنیں گے، جبکہ یہ آثار بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ روس اور امریکا اپنے تعلقات میں برسوں سے جاری بدترین بحران کو دور کرنا چاہتے ہیں۔
پیوٹن نے یہ بیان کیمیائی گیس کے مبینہ حملے کے بعد امریکا ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر میزائل حملے کے بعد ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے دیا۔
کریملن بیان کے مطابق پیوٹن نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ اگر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہیں، تو بین الاقوامی تعلقات میں افراتفری کی کیفیت پید اہوگی -!!!’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button