ایڈیٹرکاانتخاب

پنجاب کمپنیز سکینڈل ،متعدد اداروں کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا:ترجمان نیب

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام56کمپنیوں کے ر یکارڈکی فراہمی کیلیے متعدد بارہرفورم سے ر ابطہ کیاجاچکا،سپریم کورٹ کے ا حکامات کے باوجودرات10بجے تک مکمل کمپنیوں کاریکارڈفراہم نہیں کیاگیا،ڈی جی نیب لاہورٹیم کے ہمراہ رات10بجے تک ریکارڈوصولی کیلیے انتظارکرتے رہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب لاہوراپنی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ اتوارکو بھی نیب آفس میں موجودرہے اور مطلوبہ ریکارڈز کے لئے رات10بجے تک ریکارڈ وصولی کا انتظار کرتے رہے ،تاہم متعدد کمپنیز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب سلورلینڈبائیوٹیکنالوجی کمپنی،پنجاب ورکنگ ویمن انڈومنٹ فنڈ،ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی،انوائرنمنٹ مینجمنٹ کمپنی،پنجاب انوائرنمنٹ ایفلوئینٹ ٹریٹمنٹ کمپنی،بورڈآف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈپنجاب اور لاہورواٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی نے ریکارڈجمع نہیں کروایا۔نیب کے اعلامیے کے مطابق راوی زون ڈو یلپمنٹ کمپنی، پنجاب روڈ انفرااسٹرکچر ،پنجاب میٹ پراسیسنگ، ڈیری کوآپریشن،قائداعظم ونڈپاورکمپنی،پنجاب رینیوایبل انرجی کمپنی، پنجاب کول پاورنے بھی ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button