ایڈیٹرکاانتخاب

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی قبول نہیں، سعودی عرب

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کا مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا قبول نہیں، ایران کی عرب امور میں کھلی مداخلت قابل مذمت ہے، یمن تنازع کا سبب ایران ہے۔
سعودی شہر ظہران میں منعقدہ اُنتیسویں عرب سربراہ کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں شام سلمان کا کہنا تھا کہ عرب خطے میں ایران کی دہشتگرد کارروائیاں قابل مذمت ہیں ایران کی عرب امور میں کھلی مداخت کو رد کرتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی قبول نہیں،سعودی عرب
شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ مشرقی بیت المقدس فلسطین کا لازمی حصہ ہے، بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، شاہ سلمان نے مقبوضہ بیت المقدس کے لیے پندرہ کروڑ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔
کانفرنس میں بائیس عرب ممالک کے سربراہان شریک ہیں،خلیجی ملکوں میں تنازع کی وجہ سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کانفرنس میں شریک نہیں ہیں۔
بین الاقوامی خبریں سے مزید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button