ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل بہت شدت کے ساتھ شروع کیا گیا ہے، یہ تاثر دیا جارہا ہے ایم کیو ایم کے اندرونی اختلاف کی وجہ سے ایم پی ایز جارہے ہیں۔مرجاؤں گا پی ایس پی میں نہیں جاؤں گا۔
پی آئی بی میں علی الصبح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن رات پی ایس پی کے لوگ فون پر دھمکیاں دیتے اور بلاوا بھی بھیجتے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ کارکنوں میں پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ فاروق ستار ایم پی ایز اور ایم این ایز کو خود پی ایس پی بھجوا رہے ہیں،ہمیں زبردستی انتخابی سیاست سے دور کیا جا رہاہے۔میں مر جاؤں گا مگر پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ نشاط ضیاء کے بارے میں میڈیا پر چل گیا کہ آج وہ پی ایس پی جوائن کررہے ہیں،نشاط ضیاء میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شفاف انتخابات کرانےکادعویٰ غلط ہے۔