ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے مغل کمپلیکس میں تنظیم مغلیہ کے فری میڈیکل 2روزہ کیمپ کا افتتاح کیا۔
گوجرانوالہ ریجن 15 اپریل 2018ء(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ تھے
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے کہا کہ اس پر فتن اور نفسانفسی کے دور میں دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے، غریب اور نادار مستحق افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تنظیم مغلیہ کے فری میڈیکل 2روزہ کیمپ کا قیام بڑا مستحسن اقدام ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مغل کمپلیکس میں تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر مریضوں کے چیک اپ کرنے پر سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ٹیم کی موجودگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم مغلیہ کی کابینہ کے جذبہ خدمت خلق کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں معاشرے میں ایسے مخیر افراد کی اشد ضرورت ہے کہ وہ ایسی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے آگے بڑھیں اور عملی تعاون کریں۔
اس موقع پر شبیر حسین مغل صدر نتظیم مغلیہ پاکستان نے کہا کہ راجہ رفعت مختار آر پی او بڑے دیانتدار ، محنتی، عوام دوست آفیسر ہیں جن کی قیادت میں گوجرانوالہ ریجن امن و امان کو فروغ ملے گا ۔ گوجرانوالہ کے ہر طبقہ میں راجہ رفعت مختار بے حد مقبول ہیں اس موقع پر صدر تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ گوجرانوالہ پاکستان شبیر حسین مغل نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ مغل میڈیکل کمپکس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں بلا امتیاز برادری عوام کو میڈیکل کی فری سہولیات فراہم کی جائیں گی افتتاح کے موقع پر مرزا عبدالمجید سابق صدر شالیمار ٹاؤن معروف صنعت کار ساجد جاوید مغل ، محمد ارشد مغل، حاجی عبدالرؤف مغل ، ماجد عرفان صدیقی ، ڈاکٹر خالد، عرفان اُوپل ڈاکٹر ارشد، پروفیسر عادل یوتھ لیڈر کامران ، حید حبیب ظہیر مغل ، لطیف مغل ، لقمان کھوکھر، خالد سیف اللہ، اور مغل برادری کے عمادین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
اس کے علاوہ نیوز وائس آف کینیڈا کے کنٹری بیورو چیف (پاکستان) بشیر باجوہ اور ان کی ٹیم میں اکرم راٹھ سینئر صحافی و دیگر اس فری کیمپ کا حصہ بنے جس پر رفعت مختار راجہ آر پی او نے پوری ٹیم (نیوز وی او سی) سے مصافحہ کیا اور حوصلہ افزائی بھی کی ۔