پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے ارم عظیم فاروقی کا استعفیٰ منظور کرلیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ارم عظیم فاروقی کی جانب سے تنظیمی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
ترجمان متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مطابق ارم عظیم فاروقی کی جانب تنظیمی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد وہ اب ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہیں ہے جب کہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ جلد اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوادیا جائے گا۔
واضح رہے ارم عظیم فاروقی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ سے اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھی تاہم 22 اگست کو الطاف حسین کی ملک مخالف تقریر اور نعروں کے بعد انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی اور سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button