شہر شہرکراچی

شہباز شریف سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے.علی اکبر غجر

کراچی:- پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ شہباز شریف سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے.سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبائی حکومت بنانے کی طرف جا رہی ہے. سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو عوام کی بے مثال حمائت حاصل ہے پابندیاں اور نا اہلیاں ہماری قوت بن کر کامیابیوں کی راہ ہموار کریں گی. سندھ کے عوام تین دہائیوں سے نا اہل حکمرانوں اور ان کے کرپٹ ساتھیوں کا عذاب بھگت رہے ہیں ، سندھ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ترقی کے نام پر صوبے کے وسائل بیرون ملک جائدادیں بنانے پر لگا دئے گئے ہیں. سندھ کے نوجوانوں کے لئے میرٹ اور انصاف کا حصول نا ممکن بنا دیا گیا ہے. کراچی کو ماضی میں جس خونریزی کا سامنا رہا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے اس خونریزی اور بد امنی کا قلع قمع کر کے اہلیان کراچی کو امن دیا ،ترقی دی اور اب اس بات کی ضمانت دے رہی ہے کہ کراچی کو اس کا حق مانگے بغیر ملے گا. سندھ کے نوجوان اپنے صوبے میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے سندھ کے موجودہ حکمرانوں کی طرف سے کھولے گئے سرکاری ملازمتوں کے جمعہ بازار بند کئے جائیں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف پارٹی صدر بننے کے بعد سب سے پہلے سندھ کے دورے پر فقط اس لئے آئے ہیں کہ سندھ کی معاشی اور معاشرتی حالت صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے تباہی کے کنارے تک آن پہنچی ہے. پارٹی کی مقامی قیادت سے ملاقات میں میاں محمد شہباز شریف نے کارکنوں اور عہدے داروں کو تلقین کی کہ سندھ کے چپے چپے تک قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچانے کے لئے متحرک ہوجائیں اور صوبے کے ہر شہری تک پہنچ کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں تاکہ سندھ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا نیا سفر شروع کیا جا سکے.
صوبائی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button