انٹرنیشنل

گولن سے روابط کے شبہے میں 70حاضر سروس آرمی افسران کی گرفتاری کا حکم

انقرہ(آئی این پی)ترکی نے فتح اللہ گولن سے مبینہ روابط کے الزام میں 70حاضر سروس آرمی افسران کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک دفتر استغاثہ نے امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے مبینہ روابط کے الزام میں 70 حاضر سروس آرمی افسران کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترک حکومت گولن پر سن 2016 میں ہوئی ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کرتی ہے۔ ترک اخبار ملت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک پولیس نے بیک وقت34 صوبوں میں کارروائی شروع کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی پہلے گرفتار کیے گئے فوجیوں کے بیانات کی روشنی میں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button