پاکستان

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کر لیا، نیب لاہور

لاہور : نیب لاہور /رائے ونڈ روڈ انکوائری
نواز شریف کو نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیا، نیب لاہور
نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کروائی، نیب لاہور
نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی، نیب لاہور
نواز شریف پر بھائی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لئے سڑک بنانے کا الزام ہے، نیب لاہور
نواز شریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا، نیب لاہور
نیب کا نواز شریف کو 21 اپریل کو صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم، نیب لاہور
ڈی جی نیب لاہور نے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے، نیب لاہور
خصوصی ٹیم میں دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں، نیب لاہور
رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے، نیب لاہور
17اپریل 2000ء میں شروع کی جانے والی تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی، نیب لاہور
:2016 تک کرپشن انکوائری التوا کا شکار رہی، 2016کے بعد دوبارہ انکوائری پر کام شروع کیا گیا، نیب لاہور
ایک سکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے شریف برادران نے اپنی رہائش گاہ کیلئے سڑک تعمیر کروائی، نیب لاہور
چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست انویسٹی گیشن کا حکم دیا تھا، نیب لاہور
نیب لاہور نے رائے ونڈ روڈ کرپشن سے متعلق ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا شروع کردیا، نیب لاہور
ضلع کونسل کے افسران، ایل ڈی اے کے افسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا، نیب لاہور
تفتیش مکمل کرکے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا، نیب لاہور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button