شہر شہر

عمران خان کا پاور شو ناکام،سیالکوٹ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے جھگڑنے کی روایت نہ چھوڑی

سالکوٹ 14 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان کا پاور شو ناکام،سیالکوٹ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے جھگڑنے کی روایت نہ چھوڑی۔کارکنان کی ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش ، کرسیاں اٹھا اٹھا کر ایک دوسرے کو مارتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں عمران خان کی آ مد پر بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے جھگڑنے کی روایت نہ چھوڑی۔
کارکنان کی ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش ، کرسیاں اٹھا اٹھا کر ایک دوسرے کو مارتے رہے۔اس موقع پر مقامی رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جو لڑائی جھگڑا کر رہے ہیں یہ ہمارے کارکنان نہیں ہیں۔ ہم ان کو نہیں جانتے ، یہ لوگ محض فساد کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے پولیس سے بھی درخواست کی کہ وہ کوئی ایکشن لے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی گوجرانوالہ اور متعدد شہروں میں اس طرح کے واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button