شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور ایس ایچ او جناح روڈ لائن حاضر ۔

گوجرانوالہ 13 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آفس لیٹ آنے پر سولہ پولیس افسران اور جوانوں کی سخت سرزنش ۔
پولیس افسران اور جوانوں کو آئندہ محتاط رہنے اور اپنی کا رکردگی بہتر بنانے کی ہدایت ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا اردل روم ۔ اٹھارہ پولیس افسروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں ۔ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر زبیراختر اور ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ سب انسپکٹر ذوالفقار احمد ججہ لائن حاضر ۔ آفس لیٹ آنے پر پولیس افسران اور جوانوں کی سرزنش۔ کارکردگی کو بہتر بنانے اور وقت مقررہ پر آفس حاضر ہونے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔ جس میں اٹھارہ پولیس افسران پیش ہوئے ۔ سی پی او نے مجاریہ شو کاز نوٹسز کی سماعت اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائز ہ لیا ۔ انہوں نے ناقص کارکردگی پر تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر زیبر اختر اور تھانہ جناح روڈ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ذوالفقار احمد ججہ کو لائن حاضر کر دیا جب کہ شو کاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے آفس لیٹ آنے پرانسپکٹر محمد سلیم ، سب انسپکٹر غلام فرید ، محمد اختر، رحمت علی ، وحید احمدو دیگران کی سخت سرزنش کی اور انہیں آئندہ محتاط رہتے ہوئے مقررہ وقت پر آفس حاضر آنے کہ ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لانا ہوگی تا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button